Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گورنر چودھری سرور سے ملاقات ، سیاسی صورتحال، بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گورنر چودھری سرور سے ملاقات ، سیاسی صورتحال، بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال
June 18, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گورنر چودھری سرور سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، بجٹ، کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ گورنر نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کے متعلق بھی بتایا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وفاقی اور صو بائی بجٹ آسانی سے منظور ہو جائیں گے۔ گورنر چودھری محمد سرور بولے اپوزیشن حکومت کے ہر اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جتنی مرضی رکاوٹیں ڈالے ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ حکومت ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھِے لیکر جانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کو ناکام بنائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا وفاقی اور صوبائی بجٹ ہر لحاظ سے قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہا ہے۔