Friday, March 29, 2024

کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہو سکتے ، حماد اظہر

کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہو سکتے ، حماد اظہر
June 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حماد اظہر کا کہنا ہے کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہو سکتے۔

حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کو جواب میں کہا کہ جو ملک ہمیں ملا تھا وہ دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ ملک کی تاریخ میں جوجماعت سب سے زیادہ آئی ایم ایف کے پاس گئی وہ پیپلزپارٹی ہے۔

حماد اظہر کی تقریر کے دوران شہبازشریف اور بلاول بھٹو ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔