Friday, April 19, 2024

بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی ، عثمان بزدار

بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی ، عثمان بزدار
June 18, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی۔

عثمان بزدار نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ میں رام کہانی سنا کر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔ قوم کو کچھ پتہ نہیں چلا کہ یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خود نمائی کی جھوٹی داستان۔ نام نہاد لیڈر آج بھی وہی بھاشن دے رہے ہیں جو وہ پہلے دیتے آئے۔ بہترین اور عوام دوست بجٹ پر ان کی مایوسی اور بے بسی سب کے سامنے عیاں تھی۔ انہوں نے کہا عوام کی خدمت کیلئے تقریریں یا بھاشن نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ خلوص نیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے، خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ۔

 عثمان بزدار بولے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ذاتی انا اور ضد کی سیاست نے اپوزیشن ٹولے کی منفی سیاست کو بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ اپوزیشن والے ہر روز بیانات بدلنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ختم ہو چکا ہے۔