Friday, March 29, 2024

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کو چار سال بیت گئے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کو چار سال بیت گئے
June 18, 2021

لاہور (92 نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کو چار سال بیت گئے۔ قومی ٹیم نے انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔

18جون2017 پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا  یادگار  دن جب قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو  چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔ آج کے دن چار سال پہلے اوول کے میدان میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملایا۔ پاکستانی اوپنر فخر زمان نے بھارتی باؤلرز کی خوب ٹھکائی کی اور 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

339 رنز کے  ہدف کے تعاقب میں فاسٹ بولر محمد عامر کی تباہ کن باؤلنگ نے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی ۔ روہت شرما، ویرات کوہلی اور شیکھر دھون محمد عامر کا شکار بنے۔ حسن علی نے بھی تین قیمتیی وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی پوری ٹیم 158 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان نے 180 رنز سے فائنل معرکہ جیت کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔