Thursday, April 25, 2024

تربت ایئرپورٹ پر سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے جوان نائیک عقیل عباس شہید

تربت ایئرپورٹ پر سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے جوان نائیک عقیل عباس شہید
June 17, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) تربت ایئرپورٹ پر ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں پاک فوج کے جوان نائیک عقیل عباس نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کی جانب سے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نائیک عقیل عباس شہید کا تعلق گاؤں مہرو پیلو ضلع چکوال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کی امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔ اپنے خون اور جان کی قربانی سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔