Thursday, March 28, 2024

تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس، شیریں مزاری اور علی نواز اعوان میں تلخ کلامی

تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس، شیریں مزاری اور علی نواز اعوان میں تلخ کلامی
June 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی ہوگئی۔ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پرشیریں مزاری اورعلی نواز اعوان میں تلخ کلامی ہوگئی۔

وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی مذمت کی گئی۔

ارکان کا کہنا تھا کہ ایوان میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ ارکان نے رائے دی کہ بجٹ اجلاس کے دوران جارحانہ حکمت عملی کے بجائے مفاہمتی پالیسی اپنائی جائے۔ بجٹ پاس کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ افہمام وتفہیم کے ساتھ چلنا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر شیریں مزاری اورعلی نواز اعوان میں تلخ کلامی ہوگئی۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہمیں اتنا ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

علی نواز اعوان بولے وہ ہماری خواتین کمو گالی دیں۔۔زخمی کریں اور ہم خاموش رہیں۔

شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تنقید ضرور سنیں گے لیکن توہین برداشت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد والے اجلاس میں غیر حاضر رہنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ارکان نے کہا کہ اپوزیشن میں جرات ہے تو تحریک عدم اعتماد کامیاب بنا کر دکھائے، اپوزیشن صرف واویلا کررہی ہے۔