Wednesday, May 8, 2024

کسی کو اٹھا کر ایوان سے باہر تو نہیں پھینک سکتا ، اسد قیصر

کسی کو اٹھا کر ایوان سے باہر تو نہیں پھینک سکتا ، اسد قیصر
June 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کسی کو اٹھا کر ایوان سے باہر تو نہیں پھینک سکتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں رونما ہونے والے واقعات قابلِ افسوس ہیں۔ انہوں نے کہا میرے پاس صرف اخلاقی طاقت ہے، کسی کو اٹھا کر پھینکنے کا اختیار نہیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا ایوان میں حکومت اور اپوزیشن سب کو بولنے کا موقع دیتا بھی ہوں۔ وزرا کے خلاف ایکشن نہ لینے کے سوال پر کہا میں نے ان چیزوں پر ایکشن لیا جب میں خود اجلاس چلا رہا تھا یا جو لوگ مجھے ویڈیوز میں نظر آئے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میں اس وقت بھی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہوں۔ حکومت اور اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ شائستگی سے بات کریں۔ ارکانِ قومی اسمبلی پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہ کریں۔ جو کچھ ایوان میں ہوا جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔