Thursday, April 25, 2024

یورو کپ ، اٹلی کی ٹیم نے سوئٹزر لینڈ کو تین صفر سے ہرا دیا

یورو کپ ، اٹلی کی ٹیم نے سوئٹزر لینڈ کو تین صفر سے ہرا دیا
June 17, 2021

لندن (92 نیوز) یورو کپ میں اٹلی کی ایک اور جیت ہو گئی۔ سوئٹزرلینڈ کو تین صفر سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اٹلی کی طرف سے مینیول لوکیٹیلی نے دو گول کیے جبکہ سیرو امموبائیل نے مزید ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

،گروپ اے کے ایک اور میچ میں  ویلز  نے ترکی کی ٹیم کو  دو صفر سے شکست  دی ۔ ویلز کی طرف  سے  42 ویں منٹ میں ایرون رامسے نے گیراتھ بیل کے پاس پر گول کر کے ویلز  کو برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں بیل اس وقت ہیرو سے ویلن بن گئے جب ویلز اسٹار نے  پینلٹی مس کر دی تاہم کونر رابرٹ نے کھیل کے آخری لمہات میں گول کر کے ٹیم کی کامیابی یقینی بنا دی۔ 30 ہزار سے زائد تماشائیوں نے بھی میچ دیکھا۔