Friday, April 26, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ایکشن ، ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے سات ممبران پر پابندی لگا دی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ایکشن ، ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے سات ممبران پر پابندی لگا دی
June 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے سات ممبران پر پابندی لگا دی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر نے یہ کارروائی اسمبلی کے قواعد وضوابط کے تحت کی جس کے مطابق ممبران پر یہ پابندی اگلے احکامات آنے تک جاری رہے گی۔

جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خان ، فہیم خان، شیخ روحیل اصغر، علی گوہر خان، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللّٰہ شامل ہیں۔  

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے ماحول کو سازگار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔