Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان سے اسد قیصر کی ملاقات ، ایوان میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان سے اسد قیصر کی ملاقات ، ایوان میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے آگاہ کیا
June 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی۔ گزشتہ روز ایوان میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے اسپیکر کو بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اسد قیصر نے کہا ہنگامہ آرائی دونوں جانب سے ہوئی ، سینئر ممبران شامل تھے۔

اسپیکر اسد قیصر نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی ٹیلی فون کیا اور غیرپارلیمانی رویئے کا مظاہرہ کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی سے آگاہ کیا۔

بلاول نے کہا کارروائی ٹھوس ویڈیو ثبوتوں کی روشنی میں کی جائے۔ پارلیمان کی توقیر ہر حال میں مقدم رہنی چاہئے۔