Thursday, April 18, 2024

پی ایس ایل سکس ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل سکس ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی
June 15, 2021

ابوظہبی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس میں لاہور قلندرز کو ایونٹ میں لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

159رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان اور محمد حفیظ بھی  کا بلا خاموش رہا۔ فخر زمان 12 اور محمد حفیظ صرف ایک رنز بنا کر چلتے بنے۔

66رنز پر لاہور کی سات وکٹیں گرنے پر ٹم ڈیوڈ اور نے  کچھ مزاحمت دکھائی لیکن ٹم ڈیوڈ 46 رنز پر ہمت ہار گئے۔ شاہین شاہ آفریدی کی 12 اور حارث رؤف کی 19 رنز کی جارحانہ بیٹنگ بھی لاہور قلندرز کو جیت نہ دلا سکی  اور پوری ٹیم 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کوئٹہ کی جانب سے عثمان شنواری اور خرم شہزاد نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے  نقصان پر 158رنز بنائے۔ ویدرالڈ 48 اور سرفراز احمد 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان شنواری میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔