Friday, April 26, 2024

لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے ، عثمان بزدار

لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے ، عثمان بزدار
June 16, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے ہماری حکومت نے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 28 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں انفرا سٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں۔ شاہکام چوک، گلاب دیوی ہسپتال انڈرپاس اور شیرانوالاگیٹ اوورہیڈ کے منصوبوں کی تکمیل سے لاہور کے شہریوں کو آمدورفت کی بے پناہ سہولتیں میسر آئیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر میں پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا۔ پنجاب حکومت لاہور میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ترین اسپتا ل تعمیر کرے گی۔