Friday, April 26, 2024

غزہ ایک بار پھر لرز اٹھا، اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے متعدد عمارتیں ملبے کاڈھیر

غزہ ایک بار پھر لرز اٹھا، اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے متعدد عمارتیں ملبے کاڈھیر
June 16, 2021

غزہ (92 نیوز) اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ کی متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

اسرائیل کی نئی اتحادی حکومت کے قیام کے ایک روز بعد ہی غزہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے باعث متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کو ریلی کی اجازت دے دی جس کے بعد فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔ صیہونی فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔