Friday, April 19, 2024

سعودی خواتین بغیر محرم کے حج کیلئے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں ، سعودی حکومت

سعودی خواتین بغیر محرم کے حج کیلئے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں ، سعودی حکومت
June 15, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا سعودی خواتین بغیر محرم کے حج کیلئے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔

حج کیلئے رجسٹریشن 23 جون تک جاری رہے گی۔ رواں سال بھی محدود پیمانے پر حج ہو گا۔ سعودی شہری اور مملکت میں موجود غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی حکومت نے حج کیلئے تین پیکجز کا اعلان کیا ہے جن کے اخراجات مختلف ہیں۔ زائرین کو بسوں کی صورت میں مقدس مقامات پر لے جایا جائے گا۔ ہر بس میں 20 زائرین شامل ہوں گے۔