Thursday, April 25, 2024

پی ایس ایل سکس، آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کا ٹاکرا ہوگا

پی ایس ایل سکس، آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کا ٹاکرا ہوگا
June 14, 2021

ابوظہبی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں، ٹورنامنٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کا ٹاکرا ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایونٹ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ان ایکشن ہوں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں سات میچز کھیلے ہیں پانچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پی ایس ایل سکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

کراچی کنگز نے ایونٹ میں ابھی تک چھ میچز کھیلے ہیں، کراچی نے تین میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ تین میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔