Friday, March 29, 2024

بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر بالواسطہ ٹیکس لگا دیا گیا، بلاول بھٹو

بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر بالواسطہ ٹیکس لگا دیا گیا، بلاول بھٹو
June 14, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ، بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر بالواسطہ ٹیکس لگا دیا گیا۔

وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بیان کہا، آئی ایم ایف کے ملازمین نے بجٹ کیا کرکے دیا جسے عمران خان نے جوں کا توں پیش کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے، سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں۔

بلاول بھٹو بولے کہ کورونا سے بچنے کے لیے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی تو اس پر بھی سیلزٹیکس لگا دیا، عام آدمی آخر جائے تو کہاں جائے؟۔