Wednesday, April 24, 2024

بدقسمتی سے وزیراعلیٰ سندھ قوم پرستی کی سیاست کررہے ہیں، فواد چودھری

بدقسمتی سے وزیراعلیٰ سندھ قوم پرستی کی سیاست کررہے ہیں، فواد چودھری
June 13, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں، بدقسمتی سے وزیراعلیٰ سندھ قوم پرستی کی سیاست کررہے ہیں۔ گورنرراج کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران فواد چودھری نے کہا، سندھ میں آرٹیکل140  اے نافذ کرنے کی ضرورت ہے، کراچی میں امن و امان کے حالات بہت خراب ہیں، صوبائی حکومت نے تمام تر ذمے داریاں پروٹوکول انجوائے کرنے تک رکھی ہوئی ہیں، مزید کہا، سندھ میں صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ و برباد ہوچکا ہے۔

اُنہوں نے کہا، حکومت نے کم سے کم اُجرت 20 ہزار مقرر کی ہے، گزشتہ دنوں ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ہوئی، کراچی میں نہیں ہوئی کیونکہ وفاقی حکومت نے پانچ سو پچاس میگا واٹ بجلی کراچی کو دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، وزیراعلیٰ اب بدقسمتی سے ایک قوم کی سیاست کر رہے ہیں، سندھ کو پچھلے دو تین برسوں میں 1600/1800 ارب روپے دیئے گئے۔ صرف اس سال 700/750 ارب روپے این ایف سی کی مد میں دیئے جا رہے ہیں، لیکن یہ پیسہ جا کہاں رہا ہے؟۔

وزیر اطلاعات مزید بولے کہ، 1990 سے اب تک سندھ اپنی پولیس نہیں بنا سکا، پولیس کی بنیادی امن و امان قائم کرنے کی اہلیت نہیں اس لیے یہاں رینجرز ہے۔ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں امن وامان کی اتنی بری حالت نہیں جتنی کراچی کی ہے، کوئی بھی گاڑی روک کر پستول دکھا کر لوٹ لیتا ہے۔