Saturday, April 27, 2024

شامی علاقے عفرین میں 2 دھماکے، ڈاکٹرز سمیت 19 افراد جاں بحق

شامی علاقے عفرین میں 2 دھماکے، ڈاکٹرز سمیت 19 افراد جاں بحق
June 13, 2021

عفرین (92 نیوز) شام کے علاقے عفرین میں دو مختلف مقامات پر ہونےوالے دھماکوں میں ڈاکٹرز سمیت 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلا حملہ رہائشی علاقے میں کیا گیا۔ اس دوران گولہ باری کی گئی جب کہ دوسرے حملے میں میزائل سے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔

ترک حکومت کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ کرد ملیشیا نے کیا۔ میزائل حملہ تیل ریفت کے علاقے سے کیا گیا جو شامی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

دوسری جانب شامی میڈیا کےمطابق ترک سکیورٹی فورسز اور کرد ملیشا کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں متعدد رہائشی علاقوں میں راکٹ اور شیل گرے جس کےباعث جانی ومالی نقصان ہوا۔