Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل سکس، آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا

پی ایس ایل سکس، آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا
June 13, 2021

ابوظہبی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، شام چھ بجے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے جبکہ رات 11 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں، ایونٹ میں ٹیموں کی پلے آف مرحلے رسائی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ سپر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر ابوظہبی کے میدان میں ٹکرائیں ،گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہو گا۔

لاہور قلندرز اس قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر قبضہ جما چکی ہے۔ لاہور نے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کیا، اسلام آباد کوئٹہ کو دس وکٹوں سے ہرا کر زبردست فارم میں آچکی ہے۔

دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز میدان میں اتریں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہو گا۔

پشاور زلمی ایونٹ میں چھ میچ کھیل کر تین میں کامیاب رہی اور تین میں ناکام رہی جبکہ ملتان سلطانز نے چھ میچ کھیلے، دو میں فتح اس کا مقدر بنی چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔