Thursday, April 25, 2024

مظفرآباد میں لاک ڈاؤن میں 15 جون سے نرمی کا فیصلہ

مظفرآباد میں لاک ڈاؤن میں 15 جون سے نرمی کا فیصلہ
June 13, 2021

مظفرآباد (92 نیوز) مظفرآباد میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد میں 15 جون سے کاروباری مراکز کو ہفتے میں 6 دن رات 8 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر 2 دن کی پابندی ختم کردی گئی، اِن ڈور تقریبات پر پابندی برقرار ہے، آؤٹ ڈور تقریبات میں 150 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔

ریسٹورنٹس بدستور ٹیک اوے کی بنیاد پر ہی خدمات سرانجام دیں گے۔ اندرون شہر اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔