Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کی زیرصدارت اجلاس، بجٹ کے خد و خال کا تفصیلی جائزہ

وزیراعلیٰ بزدار کی زیرصدارت اجلاس، بجٹ کے خد و خال کا تفصیلی جائزہ
June 12, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، نئے مالی سال دوہزاراکیس بائیس کے بجٹ کے خد و خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور ترجیحات پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے بجٹ کو فلاحی بجٹ بنانے کی ہدایت کی اورہر شعبہ زندگی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پائیدار اقدامات کا حکم دیا۔

انہوں نے صوبے میں یکساں ترقی کے ویژن کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام کو حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت کی۔

عثمان بزدارنے کہا کہ ہمارا یہ بجٹ عوام، کاشتکار، صنعتکار اور محنت کش دوست ہوگا،عام آدمی کو بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو نئے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔