Thursday, March 28, 2024

سعودی وزیر خارجہ کا ہم منصب شاہ محمود سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ کا ہم منصب شاہ محمود سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
June 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی وزیر خارجہ کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دوطرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی قیادت کی جانب سے سعودی فرمانروا، خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے حج انتظامات اور درپیش چیلنجز سے متعلق آگاہ کیا۔

اس پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں صورتحال کی نزاکت کا علم ہے، سعودی قیادت کے فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہء سعودی عرب کے دور رس اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے کیے گئے مشترکہ فیصلوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی سالمیت کے حوالہ سے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔