Friday, March 29, 2024

معیشت کا پہیہ تب چلے گا جب صنعت کا پہیہ چلے گا، خسروبختیار

معیشت کا پہیہ تب چلے گا جب صنعت کا پہیہ چلے گا، خسروبختیار
June 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرصنعت خسروبختیار کا کہنا ہے کہ معیشت کا پہیہ تب چلے گا جب صنعت کا پہیہ چلے گا۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہا، چھوٹی اور گھریلو صنعتوں پر خصوصی توجہ ہے،صنعتوں کو بجلی اور گیس پر سبسڈی دیں گے۔ مڈل کلاس کو باعزت سواری دینا چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ، برآمدات کو تقویت دینے کیلئے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کراچی میں 1500 ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل زون قائم کررہے ہیں۔