Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل سکس ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ، دس وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل سکس ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ، دس وکٹوں سے ہرا دیا
June 12, 2021

ابوظہبی (92 نیوز) پی ایس ایل کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عبرتناک شکست دی، دس وکٹوں سے ہرا دیا۔

کولن منرو کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے باؤلرز پر لاٹھی چارج رہا۔ کولن منرو نے کوئٹہ کے باؤلرز  کی خوب درگت بنائی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی 90 رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

134 رنز کے ہدف  کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے  کولن منرو نے آغاز سے ہی  کوئٹہ کے باؤلرز  کی جم کر پٹائی شروع کر دی ۔ پاور پلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے 97 ررنز اسکور کرکے  پی ایس ایل کی تاریخ میں پاور پلے  میں سب سے زیادہ  رنز بنانے کا ریکارڈ  بھی اپنے نام کیا۔

کولن منرو نے 36 گیندوں پر 90 اورعثمان خواجہ  نے 41 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 10 اوورز میں میچ جیتنے  والی  پی ایس ایل میں  پہلی ٹیم بن گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 133رنز بنائے ۔ اسلام آباد کی جانب سے حسن علی، محمد وسیم اور محمد موسی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کولن منروز کو 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔