Tuesday, April 23, 2024

کابینہ کی فنانس بل اکیس بائیس کی منظوری، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

کابینہ کی فنانس بل اکیس بائیس کی منظوری، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ
June 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے فنانس بل اکیس بائیس کی منظوری دے دی۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، بجٹ سے متعلق مختلف اُمور پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے بجٹ 2021-22 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دیدی۔

کابینہ کی جانب سے موبائل فونز پر ٹیکسز لگانے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

علاوہ ازیں عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی شریک ہوئے۔