Friday, April 26, 2024

چودھری سرور کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار

چودھری سرور کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار
June 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور کی اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کینیڈا میں ہمارا سفارتخانہ متاثرہ خاندان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا الحمد للہ سفارتی محاذ پر پاکستان کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ وزیر اعظم عمران خان اسلاموفوبیا کے خلاف امت مسلمہ کے ترجمان ہیں ۔ وقت آچکا ہے دنیا اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

ملاقات میں گورنر پنجاب کے دورہ امریکہ، مسئلہ فلسطین وکشمیر سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ چوہدری محمد سرور نے وزیر خارجہ کو امریکی عہدیداروں سے ہونیوالی ملاقاتوں کے بارے بتایا ۔