Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے ، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے ، بلاول بھٹو
June 10, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ عمران خان کی حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کو ایک ہزار ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا ہے۔ آئی ایم ایف نے شرح سود 12 فیصد تک رکھنے کا کہا تھا اور عمران خان کی حکومت نے اس کو 13.25 فیصد بڑھا کر چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا پاکستان انوسٹمنٹ بونڈز کی شرح سود اچانک تبدیل کرکے عمران خان کی حکومت نے چند مخصوص سرمایہ داروں کو 700 ارب روپے تک کا فائدہ پہنچایا۔ پاکستان انوسٹمنٹ بونڈ کے 700 ارب روپے اور دو ارب ڈالر پر 300 ارب روپے اور مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی اس میگا کرپشن پر پارلیمانی انکوائری کی جائے۔ انہوں نے کہا قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اس میگا کرپشن اسکینڈل کے ایک ایک روپے کا عمران خان سے حساب لے گی۔