Friday, April 19, 2024

حکومت گاڑیوں کے سیکٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے کوشاں ہے ، شہباز گل

حکومت گاڑیوں کے سیکٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے کوشاں ہے ، شہباز گل
June 10, 2021

لاہور (92 نیوز) شہباز گل کا کہنا ہے حکومت گاڑیوں کے سیکٹر کو ٹھیک کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

شہباز گل نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آٹو پالیسی کا پہلا ڈرافٹ تیار کر لیا۔ وزیراعظم جلد منظوری دیں گے۔ انہوں نے کہا آٹو پالیسی کا مقصد چھوٹی گاڑیاں سستی کرنا اور لوکل اسمبلنگ میں اضافہ ہے۔