Friday, April 26, 2024

آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش ہو گا

آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش ہو گا
June 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش ہو گا۔ ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے مقرر کیا گیا۔

آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی دستاویزات سامنے آ گئیں۔ وفاقی وزارتوں کو 672 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ دستاویز سامنے آگئیں۔ وزارت خزانہ ترقیاتی کاموں پر 94 ارب روپے خرچ کرے گی۔ وزارت منصوبہ بندی کیلئے 99 ارب 25 کروڑ اور کابینہ ڈویژن کیلئے 56 ارب 2 کروڑ مختص کیئے گئے ہیں۔ آبی وسائل کے لیے 110 ارب روپے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 37 ارب روپے بجٹ ملے گا۔ ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 4 ارب 29 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 14 ارب روپے مختص کر دیا۔ کامرس ڈویژن کو 30 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ وزارت تعلیم و تربیت کیلئے 9 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کر دیا گیا۔ ہاؤسنگ و تعمیرات کیلئے 14 ارب 94 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا۔ انسانی حقوق کوترقیاتی بجٹ کی مد میں 22 کروڑ ملیں گے۔ وزارت صنعت و پیداوار 3 ارب کا ترقیاتی بجٹ خرچ کرے گی۔ وزارت اطلاعات کا ترقیاتی بجٹ 1 ارب 84 کروڑ روپے ہو گا۔ وزارت آئی ٹی 8 ارب روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کرے گی۔ بین الصوبائی رابطہ کیلئے 2 ارب 56 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا۔ وزارت داخلہ کیلئے ترقیاتی بجٹ 22 ارب روپے کی تجویز ہے۔ امورکشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 61 ارب کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف کے لیے 6 ارب کا ترقیاتی بجٹ، امور جہاز رانی و میری ٹائم کیلئے 4 ارب 95 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ، وزارت انسداد منشیات کیلئے 33 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا۔

آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی دستاویزات کے مطابق وزارت غذائی تحفظ کے لیے 12 ارب کا ترقیاتی بجٹ تجویز ہوا۔ نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 22 ارب 82 کروڑ ترقیاتی بجٹ مقرر ہوا۔ قومی ورثہ و ثقافت کیلئے 4 کروڑ 59 لاکھ کا ترقیاتی بجٹ تجویز ہوا۔ پٹرولیم ڈویژن کو 3 ارب 7 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ سماجی تحفظ کے لیے 11 کروڑ 89 لاکھ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا۔

ریلوے ڈویژن کیلئے 30 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہو گا۔ سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 8 ارب 11 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تجویز ہوا۔ آبی وسائل کے لیے 110 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہو گا۔ این ایچ اے کیلئے 113 ارب 95 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ، پیپکو کے لیے 53 ارب روپے سے زائد ترقیاتی بجٹ ہو گا۔ دیگر ضروریات و ایمرجنسی کیلئے 60 ارب روپے مختص ہوئے ہیں۔