Friday, April 26, 2024

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی بڑی جیت ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی بڑی جیت ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی
June 10, 2021

ابوظہبی (92 نیوز) پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی بڑی جیت ہو گئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف چار سال بعد کامیابی سمیٹی۔

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا سنسنی خیز آغازہو گیا۔ لاہور قلندرز کی چار سال بعداسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلی کامیابی ہوئی۔ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

144رنز کے ہدف میں تعاقب لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 44 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان اور محمد فیضان 9،9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سہیل اختر اور محمد حفیظ نے 38 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے لاہور کی ٹیم کو جیت کی امید دلائی لیکن دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر لاہور کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ۔ سہیل اختر 40 اور محمد حفیظ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈنک بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 17 رنز بنا کر چلتے بنے۔

ایک جانب وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب ٹم ڈیوڈ ایک اینڈ  پر ڈٹے رہے۔ آخری اوور میں لاہور کی ٹیم کو جیت کے 16 رنز درکار تھے کہ راشد خان نے حسین طلعت کو لگا تار تین چوکے لگا کر لاہور قلندرز کو کامیابی دلا دی۔ ٹم  ڈیوڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ فہیم اشرف  27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کے راشد خان کو 5 گیندوں پر 15 رنز کی  میچ وننگ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔