Thursday, April 25, 2024

عوام آج بھی سابق ادوار کی کرپشن کی داستانیں نہیں بھولے ، عثمان بزدار

عوام آج بھی سابق ادوار کی کرپشن کی داستانیں نہیں بھولے ، عثمان بزدار
June 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے عوام آج بھی سابق ادوار کی کرپشن کی داستانیں نہیں بھولے۔

پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ وزیر اعلی پنجاب کہتے ہیں ان عناصر نے اڑھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔ حکومت پر اسکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔ نئے کرپشن سے پاک اور معیاری منصوبے ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔

سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں مؤثر مہم چلانے کا بھی حکم دے دیا۔ کہتے ہیں محکمہ صحت اور انتظامیہ انسداد ڈینگی کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائے اور متعلقہ ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔ پہلے زیادہ توجہ کورونا پر تھی، اب کورونا کے ساتھ ڈینگی کا بھی مؤثر سدباب کرنا ہو گا۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا حکومت کے مؤثر اقدامات کے باعث کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ عوام افواہوں پر یقین نہ رکھیں۔ ان سے اپیل ہے کہ ویکسین لگوائیں اور کورونا سے محفوظ رہیں۔ اپوزیشن عناصر کورونا پر سیاست چمکاتے رہے اور حکومت دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہی۔