Friday, March 29, 2024

پی ایس ایل 6 کے دیوانوں کا انتظار ختم، پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گی

پی ایس ایل 6 کے دیوانوں کا انتظار ختم، پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گی
June 9, 2021

ابوظہبی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچ آج سے ابوظہبی میں شروع ہوں گے جبکہ پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے جبکہ ابوظہبی کا گرم موسم کھلاڑیوں کے لیے سخت چیلنج ہو گا۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے بین ڈنک بالکل فٹ ہیں اور آج بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ہمارے چھ میچ باقی ہیں، ہر میچ کے حساب سے حکمت عملی بنائیں گے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان بھی اپنی ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔آج ایک ہی میچ ہوگا، رات 9 بجے اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز مدمقابل آئیں گے۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے لیے گگلی چیلنج کی آفیشل ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔

شائقین ایونٹ کی شارٹ ویڈیوزاب موبائل ایپ ٹک ٹاک پربھی دیکھ سکیں گے جسے پی ایس ایل 6 کا آفیشل پارٹنرمنتخب کیا گیا ہے۔