Saturday, April 20, 2024

آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے بجلی کی پوری قیمت صارفین سے وصول کی جائے، تابش گوہر

آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے بجلی کی پوری قیمت صارفین سے وصول کی جائے، تابش گوہر
June 8, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کہتے ہیں آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے بجلی کی پوری قیمت صارفین سے وصول کی جائے۔

پروگرام ’’ ہوکیا رہا ہے ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کی تاکید کی،روپیہ مستحکم رہا تو آئندہ سستی بجلی ملےگی، گردشی قرضے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بڑھے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، معیشت کی ایک حد ہوتی ہے بجلی کے نرخوں کوبڑھانے کی، بجلی کی نرخ کا تعلق روپے کی قیمت سے جڑا ہے، اگر روپیہ مستحکم رہا تو آئندہ بجلی بھی سستی ملے گی۔

تابش گوہر بولے کہ، ساہیوال میں کوئلے کا پلانٹ لگا دیا گیا، اس پلانٹ میں کوئلہ کراچی سے لایا جا رہا ہے، جس سے لاگت ڈیڑھ روپے فی یونٹ بڑھ گئی۔ یہ پلانٹ ڈیڑھ ارب روپے میں لگنا تھا لیکن 2 ارب میں بنایا گیا، جس سے بجلی مہنگی مل رہی ہے۔