Thursday, March 28, 2024

پی ایس ایل سکس کا میلہ کل ابوظہبی میں سجے گا، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا ہوگا

پی ایس ایل سکس کا میلہ کل ابوظہبی میں سجے گا، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا ہوگا
June 8, 2021

لاہور (92 نیوز) کرکٹ شائقین کا انتظار ختم ہونے کے قریب ہے، پی ایس ایل سکس کا میلہ کل ابوظہبی میں سجے گا، پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے لیے بس ایک دن کا انتظار ہے، پھر ہو گی چوکوں اور چھکوں کی برسات، شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔ ابوظہبی کا گرم موسم کھلاڑیوں کے لیے سخت چیلنج ثابت ہوگا۔

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لیے ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا۔ کل پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

پی ایس ایل کے لیے ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا قرنطینہ بھی مکمل ہوگیا، کراچی کنگز سمیت پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھرپور پریکٹس کی۔

وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔۔
137  رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 111 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل کا ٹاپ باؤلر بننے کو ٹارگٹ بنا لیا۔ پشاور زلمی کے ڈیوڈ ملر ٹیم کیلئے کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ ملتان سلطانز کے بلیسنگ مزاربانی کہتے اچھی کارکردگی کے ساتھ پی ایس ایل سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے لیے گگلی چیلنج کی آفیشل ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔