Thursday, March 28, 2024

انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن، دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بند ہوگئیں

انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن، دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بند ہوگئیں
June 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن، دنیا بھر میں مختلف ویب سائٹس بند ہوگئیں۔ نیویارک ٹائمز، بلوم برگ، سی این این، ایمازون سمیت متعدد ویب سائٹس کا لنک ڈاؤن ہوگیا۔

دنیا کے مختلف ممالک میں ای کامرس، سوشل نیٹ ورکنگ، انٹرٹینمنٹ اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق کئی مقبول ویب سائٹس خاصی دیر تک مکمل یا جزوی طور پر بند رہنے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی سہ پہر کو سامنے آنے والی شکایت میں متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے صارفین نے شکایت کی کہ وہ آن لائن شاپنگ اور میڈیا کے شعبے سے متعلق کئی امریکی، برطانوی اور دیگر ممالک کی ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز باالخصوص ٹوئٹر پر مسئلے کی نشاندہی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ مذکورہ ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اس میں کامیاب نہیں ہو پا رہے، ایسے متعدد صارفین نے دکھائی دینے والے ایرر میسیج کو بھی دوسروں سے شیئر کیا۔

امریکی میڈیا پلیٹ فارمز سی این این، نیو یارک ٹائمز، بلومبرگ، برطانوی میڈیا پلیٹ فارمز گارڈین اور انڈی پینڈنٹ سمیت امریکی ای کامرس ویب سائٹ امیزون، انٹرٹینمنٹ اور سوشل پلیٹ فارمز سپوٹیفائی، ریڈٹ، شوپیفائی اور حکومت برطانیہ کی ویب سائٹ ان پلیٹ فارمز میں شامل ہیں جو کلی یا جزوی طور پر ڈاؤن رہیں۔