Friday, April 19, 2024

وفاق نے فائزر ویکسین کی صوبوں کو فراہمی شروع کردی، فیصل سلطان

وفاق نے فائزر ویکسین کی صوبوں کو فراہمی شروع کردی، فیصل سلطان
June 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ، وفاق نے فائزر ویکسین کی صوبوں کو فراہمی شروع کردی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق، 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جا رہی ہیں، ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔ پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزارڈوز ملی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، پنجاب کو ایم آر این اے ویکسین کی 26 ہزار ڈوزز، سندھ کو 12 ہزار، کے پی کو 8 ہزار جبکہ بلوچستان کو 2000 ڈوز ملیں گی۔ مزید بتایا کہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملیں گی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا، فائز ویکسین پورے ملک کے 15 شہروں میں لگائی جائے گی،ان شہروں میں الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر موجود ہیں۔