Friday, April 19, 2024

نون لیگ نے تارکین وطن کو ووٹ دینے کے حق کی مخالفت کردی، فواد چودھری

نون لیگ نے تارکین وطن کو ووٹ دینے کے حق کی مخالفت کردی، فواد چودھری
June 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کہتے ہیں کہ، نون لیگ نے تارکین وطن کو ووٹ دینے کے حق کی مخالفت کردی، پیپلزپارٹی کے مؤقف کا انتظار ہے۔

منگل کے روز نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا، ن لیگ کی جانب سے تارکین وطن کو ووٹنگ کا حق نہ دینے کی اپیل کی مذمت کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا، وزارت سائنس ٹیکنالوجی ای وی ایم مشینز کا ڈیمو الیکشن کمیشن کو جلد دے گی۔ ای وی ایم کی پانچ سو مشینز کا آرڈر دینے کا ارادہ رکھتی ہے جو پریس کلب اور بارز کو دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، فرسٹ وویمن بینک کی پرائیویٹائز کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، اسلام آباد کے لوکل باڈیز قانون میں ترمیم بارے مسودہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو بھیج دیا گیا ہے۔

فواد چودھری نے کہا، احساس پروگرام کے لیے مزید پچاس ارب کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔ کورونا کی پہلی لہر میں ایک سو اسی ارب روپے لوگوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات بولے کہ، عمر حبیب لودھی کو یوٹیلٹی سٹور ڈائریکڑ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی، پی ٹی وی کو بھارتی نشریاتی ادارے سے معاہدے کی اجازت نہ ملی، پاکستانی شائقین پاک انگلینڈ میچز دیکھنے سے محروم رہیں گے۔

اُنہوں نے کہا، ریلوے کے نظام کو اڑھائی سال میں ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، اورنج ٹرین خسارے میں چل رہی ہے جو ہمیں ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا، عمران خان کی حکومت میں ہر ادارے کو نئے سرے سے بنانا پڑ رہا ہے۔ اس حکومت نے ساٹھ سے زائد لوگوں کو اداروں کا سربراہ تعینات کیا۔

اُنہوں نے مزید کہا، مبشر حسن کو ایم ڈی اے پی پی اور طارق ملک کو نادرا کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ قومی ترانہ کو جدید ٹیکنالوجی میں ریکارڈ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔