Saturday, April 20, 2024

مشکوک ٹرانزکشن، ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، منی چینجرزو دیگر کو نوٹسز جاری کر دئیے

مشکوک ٹرانزکشن، ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، منی چینجرزو دیگر کو نوٹسز جاری کر دئیے
June 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشکوک ٹرانزکشن کا شبہ، ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز، منی چینجرز اور پروفیشنلز کو 50 ہزار نوٹسز جاری کر دئیے۔

ایف بی آر نے رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز، منی چینجرزاور دیگر پروفیشنلز کو ڈی این ایف بی پی کے تحت 50 ہزار نوٹسز جاری کر دئیے ہیں، نوٹسز ایف اےٹی ایف کی شرائط کے مدنظر مشکوک ٹرانزکشن کےسلسلے میں جاری کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق مارچ میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو سوالنامہ بھیجا گیا تھا۔ بار بار یاد دہانی کے باوجود بھی جوابات دینے میں ناکام رہے، انہیں آخری موقع دیا ہے جس کے بعد پابندیوں سمیت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔