Saturday, April 27, 2024

حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا انجن اور بوگیاں ٹریک سے ہٹا دی گئیں ، آئی ایس پی آر

حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا انجن اور بوگیاں ٹریک سے ہٹا دی گئیں ، آئی ایس پی آر
June 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا انجن اور بوگیاں ٹریک سے ہٹا دی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گھوٹکی کے مقام پر گذشتہ روز پیش آنے والے اندوہناک حادثے کے مقام پر ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اس وقت ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ حادثے کا شکار ہونیوالی ٹرین کا انجن اور بوگیاں ٹریک سے ہٹا دی گئی ہیں۔ ضروری مرمت کے بعد ریلوے ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا جائیگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے 98 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے زخمیوں کی اکثریت شیخ زیداسپتال رحیم یارخان اور سی ایم ایچ پنوعاقل میں زیرعلاج ہے۔