Friday, April 19, 2024

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے نیٹو سیکرٹری جنرل کی ملاقات ، افغانستان سے فوجیوں کے انخلا سے متعلق تبادلہ خیال

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے نیٹو سیکرٹری جنرل کی ملاقات ، افغانستان سے فوجیوں کے انخلا سے متعلق تبادلہ خیال
June 8, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے نیٹو سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان سے فوجیوں کے انخلا سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا نیٹو اتحادیوں کی معاونت جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انخلا کے بعد افغانستان سے نئے تعلقات کا آغاز ہو گا۔ افغان حکومت اور سکیورٹی فورسز کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا نیٹو اتحاد بھی افغان حکومت کی معاونت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ افغانستان میں ہماری سول موجودگی تعاون کو آگے بڑھائے گی۔