Thursday, March 28, 2024

سرسید ایکسپریس ٹرین حادثہ، پاک آرمی اور رینجرز کی امدادی کارروائیاں جاری

سرسید ایکسپریس ٹرین حادثہ، پاک آرمی اور رینجرز کی امدادی کارروائیاں جاری
June 7, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) گھوٹکی میں سرسید ایکسپریس ٹرین حادثہ کے بعد پاک آرمی اور رینجرز کی جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راولپنڈی سے جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹرین حادثے کے مقام پر امداد اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، فوج اور رینجرز کے دستے حادثے کے مقام پر امدادی کام انجام دے رہے ہیں، جب کہ پنوں عاقل سے ایمبولینسوں کے ساتھ فوجی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس بھی پہنچے ہیں۔ آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راولپنڈی سے جائے حادثہ پر پہنچی، ٹیم ڈسک کٹر، ہائیڈرالک سپریڈرز، لائف لوکیٹرز سے لیس کام میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رحیم یار خان کی ریسکیو 1122 ٹیم بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں، بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ٹرین کے فریم کو کاٹا جا رہا ہے، بیشتر زخمیوں کو رحیم یار خان، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، شدید زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پنو عاقل پہنچائے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کیمپ قائم کر دیا گیا، حادثہ کے متاثرین کو تیار کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، پاک آرمی کے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس ہنگامی طبی امداد اور دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔