Thursday, March 28, 2024

اگلا الیکشن نئے میکنزم کے تحت ہوگا، فواد چودھری

اگلا الیکشن نئے میکنزم کے تحت ہوگا، فواد چودھری
June 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ، اگلا الیکشن نئے میکنزم کے تحت ہوگا، الیکشن کمیشن سے 4 نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سوموار کے روز الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، الیکشن کمیشن کے حکام سے تحریک انصاف کے وفد کی آج ملاقات ہوئی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا تحریک انصاف کا وعدہ ہے۔ کہا کہ، الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا، الیکشن کمیشن سے 4 نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے تمام ٹیکنالوجی مکمل ہے۔ چاہتے ہیں اپوزیشن الیکٹرانک بل پر ہمارے ساتھ بیٹھے۔

مشیر پارلیمانی اُمور بابر اعوان کا کہنا تھا، بیرون ملک مقیم پاکستانی کماؤ پت ہیں، الیکشن بل اسمبلی میں لے جا رہے ہیں، اپوزیشن تجاویز دے، جائزہ لیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں الیکٹورل ریفارمز بل کے لئے حکومت کے پاس اکثریت موجود ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا آر ٹی ایس ماضی کا قصہ ہوگیا، وزارت سائنس الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کام کررہی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، شبلی فراز، بابر اعوان اور شہزاد اکبر کی بھی اجلاس میں شرکت کی۔