Tuesday, April 23, 2024

ایف اے ٹی ایف میں بڑی پیشرفت ، پاکستان فالو اپ فہرست میں شامل

ایف اے ٹی ایف میں بڑی پیشرفت ، پاکستان فالو اپ فہرست میں شامل
June 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ پاکستان فالو اپ فہرست میں شامل ہو گیا۔

ایف اے ٹی ایف کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عملدرآمد کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسیفک گروپ کی توسیع شدہ سے ’فالواپ فہرست‘ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ پاکستان کے موجودہ ایکشن پلان پر ایف اے ٹی ایف میں متوازی جانچ پڑتال کرلی گئی ۔ ایف اے ٹی ایف کی تاریخ میں کسی بھی ملک کی جانب سے صرف 2 سال میں 20 معیارات میں بہتری ایک عمدہ مثال ہے ۔

وفاق میں 14 اور صوبائی سطح پر 3 قوانین میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی گئیں جو کہ 20 سے زائد وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں کی ٹیم کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کو جون 2021ء میں ایف اے ٹی ایف  کے آئندہ اجلاس تک گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیررفنانسنگ کے لیےعالمی معیار پر پورا اترا ہے۔