Saturday, April 27, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے گھر آمد ، سسر کے انتقال پر تعزیت کی

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے گھر آمد ، سسر کے انتقال پر تعزیت کی
June 6, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے گھر آمد ہوئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سردار دوست محمد مزاری کے سسر کے انتقال پر ان سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور عرفان نذیر بھی موجود تھے۔

سردار دوست محمد مزاری نے چودھری پرویز الہٰی کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور دیگر رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے رولز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب حکومت کا بجٹ 2021ء اسمبلی کی نئی عمارت میں پیش کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا۔