Thursday, April 18, 2024

خدارا سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوائیں ، یاسمین راشد

خدارا سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوائیں ، یاسمین راشد
June 6, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے خدارا سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوائیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں پوری دنیا ویکسین لگوا رہی ہے ، کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پنجاب میں ویکسین ڈوز لگوانے کا یومیہ ہدف چار لاکھ تک لے جائیں گے۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد کے قریب ہے۔ عوام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ اس سے کورونا شرح میں مزید کمی آ سکتی ہے۔

ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں ویکسین موجود ہے، کوشش ہے ہر دیہی و شہری علاقے میں ویکسین پہنچائیں۔

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ  پارکس اور مزارات کھول دیئے گئے ہیں تاہم انڈور شادیوں پر پابندی ختم نہیں ہوئی۔ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن اور رات آٹھ بجے کے بعد تجارتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔