Thursday, March 28, 2024

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے
June 6, 2021

لاہور/ پشاور/ کوئٹہ (92 نیوز) پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے۔

کورونا کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا عمل جاری ہے، کل سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ دسویں اور بارہویں کی کلاسز پہلے ہی بحال ہوچکیں۔

ادھر سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا، صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔