Friday, April 26, 2024

برکینا فاسو کے دیہات پر دہشتگردوں کا حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

برکینا فاسو کے دیہات پر دہشتگردوں کا حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
June 6, 2021

اواگا دوگو (92 نیوز) برکینا فاسو کے دیہات پر دہشتگردوں کے حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں نے افریقی ملک برکینا فاسو کے سرحدی گاؤں پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے گھروں اور مارکیٹ کو بھی نذر آتش کردیا۔

برکینا فاسو کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا، برکینا فاسو میں ہونے والے پُرتشدد واقعات کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں میں 11 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔