Wednesday, April 24, 2024

جی سیون ممالک گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس لگانے پر متفق

جی سیون ممالک گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس لگانے پر متفق
June 6, 2021

لندن (92 نیوز) جی سیون ممالک کا برطانیہ میں اجلاس ہوا، جس میں جی سیون ممالک گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس لگانے پر متفق ہوگئے۔ 

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل، سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ایمزون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے بری خبر ہے۔ جی سیون ممالک نے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

لندن میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے کم سے کم کارپوریٹ ٹیکس 15 فیصد رکھنے کا اُصولی فیصلہ کیا۔

اس فیصلے سے ایمزون اور گوگل جیسی بڑی کمپنیاں متاثر ہوسکتی ہیں جبکہ ٹیکس عائد کرکے جی سیون ممالک کو اربوں ڈالرز کا فائدہ متوقع ہے۔جی سیون ممالک میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔

ان کمپنیوں سے ٹیکس لینے کا فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا ہے کہ عام طور پر یہ کمپنیاں اپنے مرکزی دفاتر ان ملکوں میں قائم کرتی ہیں جہاں ٹیکس کی شرح کم ہے، جبکہ ان کا اصل منافع کسی اور ملک میں بزنس حاصل کرنے سے ہوتا ہے۔