Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل سکس کے آغاز میں 3 دن باقی، پریکٹس میچ میں پشاور زلمی کی فتح

پی ایس ایل سکس کے آغاز میں 3 دن باقی، پریکٹس میچ میں پشاور زلمی کی فتح
June 6, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے بقیہ میچز کے آغاز میں صرف تین دن کا انتظار باقی رہ گئے، پھر آئے گی چوکوں چھکوں کی بہار، کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کو بھی ایونٹ کے آغاز کا انتظار ہے، ٹیموں نے ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے تیاریاں تیز کر دیں۔

ٹیموں نے ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیے بھرپور پریکٹس کی۔ پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، زلمی کی جانب سے صہیب مقصود 88 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے تین وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے شعیب ملک 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ایونٹ کے بقیہ میچز کا آغاز 9 جون سے ہوگا، پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔