Saturday, April 20, 2024

حکومت ایسی قانون سازی نہیں کریگی جس سے میڈیا کی آزادی پرزد پڑے، فواد چودھری

حکومت ایسی قانون سازی نہیں کریگی جس سے میڈیا کی آزادی پرزد پڑے، فواد چودھری
June 5, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا، حکومت ایسی قانون سازی نہیں کریگی جس سے میڈیا کی آزادی پرزد پڑے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سی پی این ای کی تقریب میں شرکت کی، پاکستان میڈیا اٹھارٹی بل پرایڈیٹرز اور سینئرایڈیٹرز سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، حکومت ایسی قانون سازی نہیں کریگی جس سے میڈیا کی آزادی پرزد پڑے۔ انہوں نے کہا، میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا بل پچھلی حکومت کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، سارے ممبرز پی ٹی آئی کے ہیں، کوئی جہانگیر ترین کا ممبر نہیں۔ مزید کہا، شہزاد اکبر نے بلکل ٹھیک کیا نذیر چوہان اگر تھانے گئے تھے تو میرا نہیں خیال انہیں باہر آنا چاہیے تھا۔